ابنا: اطلاعات کے مطابق اوباما نے ايشيا پيسيفک اقتصادي تعاون اجلاس ميں شرکت کرنے والے رہنماؤں کو عشائيہ ديا تھا تا ہم پارٹي ميں پروگرام پيش کرنے والے گلوکار نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي حمايت کرکے حاضرين کو حيرت زدہ کر دياـ گلوکار مکانا نے ہونولولو ميں اس عشائيے کے دوران ايسي ٹي شرٹ پہني جس پر عشق و امن کے ساتھ قبضہ کرو کي عبارت لکھي ہوئي تھي ـ گلوکار نے اس کے بعد جو گانا گايا اس کا نام ہم سب بہت ہيں تھا جس سے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے نعرے ہم ننانوے فيصدي ہيں کا عنديہ ملتا ہےـ
جس وقت ماکانا اپنا پروگرام پيش کر رہے تھے تقريبا چار سو افراد عشائيے کي تقريب کي عمارت کے باہر مظاہر ے کر رہے تھے جنہيں پوليس نے وہاں سے دور بھگايا ـ
.............
/169